پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں مسلسل ناکام۔۔سعودی کمپنیوں نے اپنے ہاتھ پیچھے ہٹا لئے۔۔بھارتی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاشی بحران کا شکار پاکستان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ سعودی عرب کی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سرمایہ کاری کا یہ معاہدہ گزشتہ سال اس وقت کیا گیا تھا جب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اسلام آباد کے دورے پر تھے۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ 20 ارب ڈالر کا معاہدہ پاکستان کے لئے بڑی صلاحیت کا حامل ثابت ہوتا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی نے ایک پاکستانی اردو اخبار کی خبر کےحوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان نے اکتوبر 2021 میں سعودی پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی کمپنیوں اور کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان میں مسلسل کم ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 10 ارب امریکی ڈالر کی سعودی آئل ریفائنری پر کام شروع بھی نہیں ہوا۔رپورٹ کےمطابق بجلی، پانی، گیس اور کنیکٹیویٹی کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کر رہی ہیں۔ پاکستان کا کرپشن بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کمپنیوں نے محکمانہ اجازتوں اور بینکنگ سہولیات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔پاکستانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی میں استحکام اور شفافیت کے فقدان کے پیش نظر سعودی کمپنیوں نے اپنے ہاتھ پیچھے ہٹا لئے ہیں۔ مسلسل سیاسی مداخلت اور عوامی احتجاج کے باعث بعض سرمایہ کاروں کو واپس لوٹنا بھی پڑا ہے۔اس کے علاقہ پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی کس سے فائٹ متوقع۔؟۔طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوٹو شئیر کر دی