سینیٹ میں اپوزیشن کا چیئرمین صادق سنجرانی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن نے چیئرمین صادق سنجرانی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں حکمت عملی تیارکر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ صادق سنجرانی نیوٹرل نہیں رہے متنازعہ ہو چکے،چیئرمین سینیٹ واضح طور پر ایک فریق بن کر سینیٹ کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کواس حوالے سے جلد خط لکھیں گے،خط متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں بشمول جماعت اسلامی کی جانب سے لکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن چیئرمین پر ان کے کردار کے حوالے سے تنقید جاری رکھے گی، تنقید کے ذریعے چیئرمین کے حکومت کے حق میں فیصلوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند