پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہوگئی

Feb 04, 2022 | 21:56:PM

(24 نیوز)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی قسط موصول ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹی قسط موصول ہوئی ہے اور سٹیٹ بینک کے ذخائربڑھ کر 16.72 ارب ڈالرز ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف بورڈ نے قرض کی چھٹی قسط جاری کرنے کی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید 4 تعلیمی ادارے بند

مزیدخبریں