نواز شریف کی رپورٹس کی جانچ پڑتال ۔میڈیکل بورڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔میڈیکل بورڈ کے کنوینئرپروفیسر عارف ندیم جبکہ پروفیسر غؒیاث النبی طیب ، پروفیسر ثاقب سعید ، شاہد حمید ، پروفیسر بلال ایس محی الدین ، پروفیسر امبرین حمید ، پروفیسر شفیق ، پروفیسر مونا عزیزہ ، پروفیسر خدیجہ عرفان خواجہ میڈیکل بورڈ میں شامل ہےں ۔پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویز بھجوا دی گئی ہیں۔ امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی تھیں۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے گزشتہ روز بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائے۔ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب نے دستاویزات محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھجوائیں جبکہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی دستاویزات میڈیکل بورڈ کو بھیجوائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 9 رکنی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائز ہ لے کر 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔واضح رہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پیش کی جانیوالی رپورٹس جعلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ کوٹھے سے سیاست تک۔۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی..انتظار ختم۔۔ٹریلر ضرور دیکھیں