(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن میاں شہباز شریف نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کل (ہفتہ کے روز)دوپہر کو ظہرانے کی دعوت دی ۔بلاول بھٹو زرداری میاں شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرتے ہوئے کل ان کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی جرات نہ کرتے۔ آصف زرداری