(24 نیوز)وفاقی حکومت نے احساس کفالت پروگرام کی امداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستحق گھرانوں کیلئے ایک ہزار روپے کا اضافہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیاگیا،احساس کفالفت کے تحت مستحق اہل گھرانوں کو 12 کے بجائے 13 ہزار روپے ملیں گے ،امدادی رقم میں اضافے کے فیصلے سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے ۔
احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ یکم فروری سے دیا جائے گا،مستحق گھرانوں کو سال میں 2 مرتبہ 13 ، 13 ہزار روپے امداد دی جائے گی،مستحقین کو امدادکی مد میں سالانہ رقم 24 ہزار کے بجائے 26 ہزار روپے ملیں گے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت کو ہر سال 12 سے 14 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ کب ؟ محکمہ موسمیات نے عیدوں کے بارے میں بھی بتا دیا