برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو سخت سزا سنا دی

Feb 04, 2022 | 23:03:PM

(24 نیوز) لارڈ نذیر احمد کو 1970 کی دہائی میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور 11 سال سے کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں پانچ سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

شیفیلڈ کراو¿ن کورٹ میں لارڈ نذیر احمد پر رواں برس جنوری میں بچوں پر جنسی حملوں کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔لارڈ نزیر احمد نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لارڈ احمد کے دو بڑے بھائیوں پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے، انہیں ٹرائل کیلئے ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔ 
متاثرہ شخص نے نذیر احمد سے لارڈ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن یہ خطاب پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت ہی واپس لینا ممکن ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی ایکٹ موجود نہیں۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ نذیر احمد لارڈز سے مستعفی ہوچکے، اب وہ ہاؤس کے رکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید 4 تعلیمی ادارے بند

مزیدخبریں