یہ لیول ہی اور ہے۔۔ عمران خان کا دلکش چینی سٹیڈیم پر تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین میں 24ویں سرمائی اولمپکس کے انتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی گرویدہ ہو گئے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم کو بتایا کہ کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چین نے۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ یہ لیول ہی اور ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو وزیر اعظم نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔
View this post on Instagram
دوسری طرف بیجنگ میں ونٹر اولمپکس 2022ءکا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں وزیراعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن سمیت کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ازبکستان کے صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کوٹھے سے سیاست تک۔۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی..انتظار ختم۔۔ٹریلر ضرور دیکھیں