سکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور جم دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

Feb 04, 2022 | 23:35:PM
بھارت ، سکول، کلاس ، منظر
کیپشن: بھارت میں سکول کلاس کا منظر(فائل فوتو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور جم دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رات کے کرفیو کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی نے نیوز ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور جم دوبارہ کھولنے  کی اجازت ہو گئی جبکہ رات کے کرفیو کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا  کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 1072 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس دوران انفیکشن کے 1.49 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار کل کے مقابلے 13 فیصد کم ہیں۔اس وقت بھارت میں کورونا مثبت کی شرح 9.27 فیصد ہے۔ حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے سوائے کچھ ریاستوں اور اضلاع میں،کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ بھی کم ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ کرناٹک، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو سمیت 34 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناکے کیسز اور انفیکشن کی شرح میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ کیرالہ اور میزورم کی صورتحال تشویشناک ہے۔ 21 جنوری سے 3 فروری کے درمیان بھارت میں یومیہ کیسز میں 50 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی جرات نہ کرتے۔ آصف زرداری