ٹویٹر کمائی کا ذریعہ بن گیا ، ایلون مسک نے صارفین کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) دنیا کی جدید ترین الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیکسلا کےبانی اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹڑ صارفین کو اکاونٹ کے ذریعے کمائی کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو خوشخبری سنائی کہ وہ اپنے صارفین کے ساتھ اشتہارات سے ہونے والی آمدنی شیئر کریں جبکہ ٹویٹڑ صارفین اپنے وائرل ہونے والے ٹویٹس کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کر سکیں گے ۔
Starting today, Twitter will share ad revenue with creators for ads that appear in their reply threads
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023
ایلون مسک کے اس ٹویٹ کو 15ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ، لیکن مشہور بزنس مین نے اپنے اس عمل میں بھی اپنی کاروبار ی ذہنیت کی عکاسی کی ہے ، جی ہاں ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اشتہارات یا پھر وائرل ہونے والے ٹویٹس کا منافع صرف انہیں صارفین کے ساتھ شیئر کریں گے جو کہ ان ’’بلیو ٹک سبسکرپشن ‘‘ پالیسی کو اپنائیں گے ، واضح رہے کہ ایلون مسک اعلان کر چکے ہیں کہ بلیو ٹک حاصل کرنے کیلئے ٹویٹر صارفین کو اب 8ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہو گی ، اور یہی صارفین اپنے اکاونٹ سے کا کمائی کر سکیں گے ۔
To be eligible, the account must be a subscriber to Twitter Blue Verified
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023