ملک میں انتخابات کب ہوں گے ؟ حکومت نے بالاآخر بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ہمارا عمران خان سمیت کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، اتحادی حکومت کا کوئی بھی انتقامی ایجنڈا نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے، عمران خان کی زیر صدارت سی سی آئی اجلاس میں اپریل 2021 میں آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہوگئی ہے، 30 اپریل کو نتائج بھی شائع ہو جائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 اسمبلیوں می الیکشن پرانی اور باقی نئی مردم شماری پر ہوں۔