شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم، آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا

Feb 04, 2023 | 10:46:AM
سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوبارہ پیش کیا جائے گا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کے خلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان دینے پرمقدمہ درج ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی، اس کے بعد ان کو گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا، شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد میں موجود ہے، شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں کراچی قتل کروانے کے لئے بھیجا جا رہا ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور رانا ثناءاللہ کے خلاف کاٹی جائے۔