سی ٹی ڈی پنجاب کا بڑا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان، راکٹ چارجرز، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد حساس اضلاع میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

Feb 04, 2023 | 11:01:AM
سی ٹی ڈی پنجاب کا بڑا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے 4 اضلاع میں ایک بڑے مربوط انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے کالعدم تنظیموں کے 9 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور لاہور سے عمل میں لائی گئیں۔

گرفتار دہشتگردوں میں عبدالرحمٰن، روید خان، غلام اللہ، احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی اور جنید علی شامل ہیں۔ 

دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بس سے 26 کلوگرام چرس برآمد

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان، راکٹ چارجرز، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد حساس اضلاع میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کیخلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 67 مقدمات درج کیے گئے۔