پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

Feb 04, 2023 | 11:11:AM
پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف  کیسے بنا، کن شرائط پر قرض دیتا ہے؟
حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔وکی پیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور ناہی وکی پیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چند روز قبل وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا۔