اے پی سی: پی ٹی آئی کا شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت پر شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے، شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، سیکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں، اعظم سواتی سینیئر سیاستدان ہیں، اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے، یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔