دنیا کا سب سے بوڑھا کتا، نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل

Feb 04, 2023 | 13:05:PM

(24نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے 30 سالہ کتے کو دنیا کا سب سے بوڑھا قرار دے دیا۔

بوبی ’ریفیرو ڈو الینتیجو نسل کا کتا ہے، یہ نسل یورپ میں مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے پالی جاتی ہے اور اس کی اوسط عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے۔

بوبی کی عمر کی تصدیق لیریا کے بلدیاتی ادارے کی ویٹرنری میڈیکل سروس میں 1992 کے اندراج اور پرتگال میں پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس سے کی گئی ہے۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یکم فروری 2023 تک بوبی کی عمر 30 سال 266 دن تھی، اس نے اپنی پوری زندگی پرتگال کےعلاقے لیریا کے ایک گاؤں کونکیروس میں ایک خاندان کے ساتھ گزارے۔

بوبی کے مالک خاندان کا کہنا ہے کہ اس کی عمر ہی معجزہ نہیں بلکہ اس کی زندگی بھی ایک معجزہ ہے، اس کے ساتھ پیدا ہونے والے تقریباً تمام جانوروں کو مار دیا گیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی نے اب تک کے سب سے درازعمر کتے کا تقریباً ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کیٹل ڈاگ ’’بلیو‘‘ کے نام تھا جو 1910 اور 1939 کے درمیان 29 سال اور 5 ماہ زندہ رہا۔

مزیدخبریں