کون کتنی دیر جیل میں رہا؟وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کو یاد کرادیا

Feb 04, 2023 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک)سیاست میں مشکل ہے تو آسانی ہے،آسانی ہے تو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے،ایسے ہی جیسے کل حکومتی اتحاد کے لوگ جیلوں میں تھے تو آج، کل کی حکومت کے لوگ جیلوں،عدالتوں کے دھکے کھارہے ہیں ،کون کتنا سخت جان ثابت ہوا ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے موازنہ پیش کردیا ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں لکھا کہ سیاسی ورکروں اور رہنماؤں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کے لیے حوصلہ بلند، ہمت جوان اور عزم و وقار کے ساتھ آزمائش کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے لکھا کہ اقتدار کے نشے میں سیاست کی آزمائشوں کو بھولنا نہیں چاہیئے۔

خواجہ آصف نے پابند سلاسل رہنے والے مسلم لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے موازنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری 3 دن، اعظم سواتی 4 دن اور شہباز گل 27 دن جیل میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 374 دن، شہباز شریف 340 دن، شاہد خاقان عباسی 222 دن، مریم نواز 158 دن، حمزہ 627 دن، رانا ثناء اللّٰہ 174 دن اور مفتاح اسماعیل کو 142 دن جیل میں گزارنے پڑے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کے مشہور جملے ’میں ان کو رلاؤں گا‘ پر نوازشریف بھی بول پڑے

جاری کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو دوران قید حوصلے کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو قید کے دوران روتے ہوئے دکھایا گیا۔

مزیدخبریں