النصر کیلئے پہلا گول، رونالڈو کی فٹبال پر حکمرانی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں اپنا پہلا گول الفتح کے خلاف سکور کیا۔
جمعے کو سعودی پرو لیگ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کی جانب سے اپنا پہلا گول پینلٹی شوٹ پر کھیل کے 92 ویں میں منٹ کیا۔
رونالڈو کے اس گول کے سبب النصر کلب کی ٹیم یہ میچ 2-2 گول سے برابر کرنے میں کامیاب رہی۔
???? هدف النصر
— دوري روشن السعودي (@SPL) February 3, 2023
⚽️ كريستيانو رونالدو
#️⃣ #الفتح_النصر pic.twitter.com/WSxEWT4iOm
سعودی فٹ بال لیگ میں اپنا پہلا گول کرنے کے بعد رونالڈو کا نام اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
Cristiano Ronaldo has been ruling football since he came in the game.
— Ghana Yesu (@ghanayesu) February 3, 2023
Man conquered Portugal, England, Spain, Italy and now doing it in Saudi Arabia for Al Nassr. Goat ???? pic.twitter.com/fN0RWUKBPF
گھانا یسو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال تب سے حکمرانی کر رہے ہیں جب سے وہ اس کھیل میں آئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’رونالڈو نے پہلے پرتگال، انگلینڈ، سپین اور اٹلی فتح کیا اور اب وہی سعودی عرب میں النصر کیلئے کر رہے ہیں۔‘
Cristiano Ronaldo has now scored 820 GOALS in his career.
— The CR7 Timeline. (@TimelineCR7) February 3, 2023
The MOST in the HISTORY of football. ???? pic.twitter.com/wY6DZmx0Lg
یہ گول رونالڈو کے کیریئر کا 820 واں گول تھا۔ خیال رہے فٹ بال کی تاریخ میں رونالڈو سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔
واضح رہے رونالڈو نے حال ہی میں سعودی کلب النصر کے ساتھ 2025 تک 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا تھا۔