امتحانات کیا ہیں اور کس کی ایجاد ہیں؟

Feb 04, 2023 | 13:31:PM

(ویب ڈیسک) امتحان کسی کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار ہے۔ایک امریکی تاجر نے اس کو ایجاد کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کسی کی سوجھ بوجھ کو پرکھنے اور قابلیت کو جانچنے کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار امتحان کہلاتا ہے۔ امتحانات کے لیے مختلف طریقوں  کا استعمال کیا جا سکتا ہےجیسا کہ ٹیسٹ پیپرز  اور  انٹرویوزوغیرہ۔ 

امتحانات دراصل کسی موضوع کا مشاہدہ کرنے، جائزہ لینےاور معائنہ یا مطالعہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اسے خاص اسکالر ، سائنسدان، محققین یا کسی ماہر کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ لیکن موجودہ دور میں امتحانات کو طلبا کی قابلیت جانچنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ امتحان کی تاریخوں کی آمد طلبا کے لیے بہت پریشان کن ہوتی ہے جو  ان کے لیے خوف اور  دباؤ کا باعث بھی بنتی ہیں۔جن طلبا میں کسی مضمون کو سمجھنے میں دشواری ہو ان میں امتحانات کا خوف اور دباؤ بڑھ جاتا ہے۔والدین اور اساتذہ کی توقعات بھی طلبا کے دباؤ اور پریشانی میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک کمرے میں پانچ سو لڑکیاں،لڑکا دیکھتے ہی بیہوش ہوگیا

امتحانات کو امریکہ کے ایک تاجر  نے 19 ویں صدی کے آخر متعارف کرایا جس میں چند مخیر خضرات نے ان کی مدد بھی کی تھی۔ انسانی تاریخ کا سب سے پہلا امتحان چین میں منعقد ہوا ۔ چین میں منعقد ہونے والے اس امتحان کو امپیریل امتحان کے نام سے جانا جاتا ہے  جس کو حکومتی اداروں میں کام کرنے کے خواہشمند ہونہار افراد دیتے تھے۔امپیریل امتحانات کا یہ نظام سوئی کے شہنشاہ یانگ کے دور میں چلتا رہا تھا۔ 

مزیدخبریں