عمران خان نہیں چاپتا کہ ملک آگےبڑھے اور عزت ملے: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں اور یہ نہیں چاہتا کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے۔وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں یہ ملک نیچے جائے۔
سابق وزیراعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف PTI عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار اور قتل ہونے والے افراد کے نام کی فہرست کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں موجودہ حکومت اور ان کے دورِ حکومت میں ملکی معیشت کے مختلف پہلوؤں کا موازنہ بھی کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم کی اس ٹویٹ پر ردِعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان کے اس غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ کا مقصد صرف ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانے اور سیاسی ماحول کو مزید خراب کرنے کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔
Irresponsible tweet of @imrankhanPTI is designed only to damage the country’s security situation and vitiare the political atmosphere. His destruction of Pak Economy from World’s 24th largest to 47th in 2022 speaks volumes of bad governance, incompetence, unprecedented debt…1/4 https://t.co/uLluQ3b2tN
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023
اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ عمران خان نے دنیا کی 27 ویں معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا جو کہ ان کی نااہلی، نالائقی، بدانتظامی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس کارگردگی کا خمیازہ آج پاکسانی عوام ناقابلِ برداشت مہنگائی اور افراتفری کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے اس خود غرض اور متکبر شخص کو آئینی طریقے سے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے یہ پاگل ہو چکا ہے۔
accumulation, mismanagement and corruption-led rule which caused high inflation and unbearable miseries for the people of Pakistan. Everyone knows, he is a selfish, narcissist, megalomaniac who since his constitutional removal from PM-office has gone berserk. 2/4
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023
ن لیگ PMLN کے سینٹر نے مزید لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے بات چیت میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر بھی عمران خان کا احمکانہ ردِعمل انتہائی حیران کن ہے۔ آخر میں معذرت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بجائے نیچے جائے۔