نگران وزیراعلی پنجاب کیخلاف ایک اور درخواست اعتراضات لگا کر واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کیخلاف ایک اور درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس نے فرہاد اورکزئی کی نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کیا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست میں استعمال کی گئی زبان مبہم اور گمراہ کن ہے، درخواست میں کی گئی استدعا بھی گمراہ کن ہے، درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت کے معاملہ کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
اعتراض میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلی کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔