مناسب مقدار میں نشہ آور اشیا  رکھنا جرم نہیں

Feb 04, 2023 | 14:42:PM

(ویب ڈیسک) برٹش کولمبیا میں مناسب مقدار میں نشہ آور اشیا  رکھنا جرم نہیں ہوگا ۔پولیس نشہ چھوڑنے میں لوگوں کی رہنمائی کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا BC کینیڈا میں کوکین، ہیروئن اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کو غیر قانونی قرار دینے والا پہلی سٹیٹ بن گئی ہے۔ اب برٹش کولمبیا قانون کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کا اپنے پاس کوکین، ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیاء کو  اڑھائی گرام مجموعی وزن سے زائد رکھنا جرم ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی افغان طالبان،اہلِ خانہ پر پابندیاں عائد 

لیکن اگر کسی شخص کے پاس ہیروئن، کوکین اور کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کا مجموعی وزن اڑھائی گرام سے کم ہو گا وہ مجرم نہیں ہو گا اور نہ ہی پولیس ان سے یہ سب ضبط کرنے کی مجاز ہو گی۔ بلکہ اب پولیس نشے کےعادی انسانوں کو نشہ چھوڑنےمیں مدد کرے گی اور مشتبہ افراد کی اس حوالے سے رہنمائی بھی کرے گی۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برٹش کولمبیا حکومت کے اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں