گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے میں تھے،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

Feb 04, 2023 | 16:37:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے کی حالت میں تھے۔پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

ضرور پڑھیں :عزت نہ بہتر اجرت‘عملہ صفائی بے بسی کی عملی تصویر 

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

بعد ازاں عدالت نے یکم فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں