(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا ردعمل آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ’’خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں درخواست کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں‘‘۔
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ کیا دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟ ۔