شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی کراچی پولیس کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی کراچی پولیس کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف الزامات پر تھانہ موچکو کراچی میں درج مقدمہ کے تفتیشی اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے کہاکہ پولی کلینک میں شیخ رشید نے جو گفتگو کی اس پر مقدمہ درج کیاگیا ہے،شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کردی،شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پیر کیلئے نوٹس جاری کر دیاگیا، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم