’عمران خان کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کا اعلان کرنا چاہیے ‘‘، مریم اورنگزیب کاطنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوجیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کااعلان کرناچاہئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2دن جیل میں رہ کر جن کی آنکھیں بھر آئیں وہ جیل بھروتحریک کیاچلائیں گے،
اپوزیشن اور میڈیاکوجیلوں میں ڈالنے والاجیل بھروتحریک کااعلان کررہاہے،خود گھر میں چھپابیٹھاہے اور کارکنوں سے کہتاہے جیل بھروتحریک چلاؤ،جیل بھروتحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری اپوزیشن اور صحافیوں کوجیل میں ڈالا، عوام مشکل میں ہیں توذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے اپنے دور میں 25ہزار ارب کے قرضے لئے
عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خواتین انگوٹھے لگا کر چینی لیتی تھیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کیا۔