وزیراعلیٰ پنجاب اِن ایکشن، زرعی شعبے کی بہترین کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری 

Feb 04, 2023 | 19:41:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایکشن میں آگئے،پروگریسو فارمرز کے 50رکنی وفد کو ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس بلاکربریفنگ لی۔
ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کیلئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا،اپٹما فاؤنڈیشن کی طرف سے کاٹن کی کاشت بڑھانے کیلئے ریسرچ کی خاطر 100کروڑ روپے کے فنڈ کے قیام کا اعلان کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زرعی شعبہ کی بہتری،پیداوار میں اضافے اور مارکیٹ تک آسان رسائی کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عورت کی جگہ مرد ہوگیا حاملہ، مارچ میں بچے کو جنم دے گا
ٹاسک فورس میں نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، زرعی ریسرچ اداروں کے سربراہان،گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکا اشرف اور فواد مختار شامل ہوں گے ،ٹاسک فورس 7روز میں زرعی پیداوار میں اضافے، نئے بیجوں کے استعمال، مارکیٹ تک آسان رسائی اور دیگر امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام وزرا کو ڈویژن کی سطح پر کاشتکارو ں کے ساتھ ملاقات کا ٹاسک دے دیا،صوبائی وزراکمشنرز کے ساتھ مل کر کاشتکارو ں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ہی حل کریں گے۔
اپٹما فاو¿نڈیشن زرعی یونیورسٹیوں میں کاٹن او ردیگر فصلوں کے بہتر بیج پر ریسرچ کے لئے فنڈنگ کرے گی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھاد کی فراہمی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
ٹیوب ویل کے بجلی بل میں جی ایس ٹی پر سبسڈی بحال کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لمپی سکن ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی

مزیدخبریں