(24 نیوز) پاکستان کے سٹار تیز گیند باز اور لاہور کلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے، جس کے بعد نئے جوڑے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ، جس پر شاہین شاہ آفریدی بھڑک اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آل راونڈڑ بوم بوم آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح پاکستان کے سٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے گزشتہ روز طے پایا ، شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح ٹویٹڑ پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، لیکن ہمارا موضوع وہ ٹرینڈ نہیں نا ہی نئے نویلے جوڑے کی تصاویر ہیں بلکہ ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل ہے ۔
سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر اور پاکستان کے ہر دل عزیز کرکٹر بوم بوم آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ، اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر بھی جاری کی جسے لوگ بے انتہا پسند کر رہے ہیں، جس میں وہ پھولوں کی بنے پرد ے کو ہٹاتے ہوئے اپنی دلہن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو کہ خوبصورت گلابی رنگ کے لہنگے میں کسی پھول کی طرح لگ رہی ہیں اور اپنے مزاج خدا کو زنانہ حصے میں آتے ہوئے اپنے گھونگھٹ کے اندر سے دیکھ کر خوش ہو رہی ہیں۔
آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں بھڑکنے والی کیا بات ہے ؟ اس کا جواب وہ تصاویر ہیں جو کہ اس کے بعد وہاں موجود مہمانوں نے اپنے کیمروں سے محفوظ کرنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ، ایک تصویر اس کے فوراً بعد کی ہے جس کا ذکر ہم نے پہلے کیا ہے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اپنی دلہن کے قریب آتے ہیں اور گھونگھٹ اٹھا کر اپنی دلہن کے ماتھے کا بوسہ لیتے ہیں ۔
شاہین نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا کہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگ ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں رکھ رہے اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کیا جا رہا ہے، شاہین نے اپنے ٹویٹ میں پھر سے درخواست کی کہ مہربانی فرما کر ہمارے خوبصورت دن کوخراب نہ کریں.
واضح رہے کہ نکاح سے قبل بھی آفریدی فیملی کی جانب سے مہمانوں کیلئے ایک درخواستانہ میسج جاری کیا گیا تھا جس کی تصاویر اب پھر سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، پیغام میں کہا گیاتھا کہ
آج آپ کی طرف سے ہمارے لیے سب سے بہتری تحفہ یہ ہوگا کہ آپ اپنا موبائل فون بند کر کے ہمارے اس پر خلوص موقع پر ہماری خوشیوں کو انجوائے کریں ۔