(24 نیوز)لاہور جمخانہ الیکشن کے غیرحتمی نتائج کا اعلان ہو گیا،10 نشستوں پر میاں مصباح الرحمن پینل کے امیدواران کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل ضیا الرحمن پینل کے 2 امیدوار کامیابی سمیٹ سکے،جیتنے والے امیدواروں میں سلمان صدیق،میاں مصباح الرحمن، میاں پرویز بھنڈرا، سرمد ندیم ،واجد عزیز خان ،شوکت جاوید سردار قاسم فاروق علی شامل ہیں،ضیا الرحمن پینل کے جیتنے والے امیدواران میں محمد ضیا الرحمن ،میاں وقار الدین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جمخانہ الیکشن میں محمد ضیا الرحمن اور میاں مصباح الرحمن پینل کے درمیان مقابلہ ہوا،میاں مصباح الرحمن پینل میں سلمان صدیقی ،میاں مصباح الرحمن ،ڈاکٹر علی رزاق ،میاں پرویز بھنڈارا، سرمد ندیم ،واجد عزیز خان ،سمیرا معروف خان،آغا علی امام ،شوکت جاوید ،سمیرا نذیر، سردار قاسم فاروق علی اورمعین سرور شامل تھے۔
دوسری جانب محمد ضیا الرحمن پینل کی جانب سے محمد ضیا الرحمن ،میاں وقار الدین ،قمر خان ،میاں جاوید ظہور ،میاں اعجاز ،سید عابد حسین ،ڈاکٹر عبدالمجید چودھری، ظل الہٰی ،خواجہ سہیل افتخار ،اسلم حیات ،قاضی جاوید اقبال، خرم افتخار نے حصہ لیا۔
1968 کے سابق صدر لاہور چیمبر ارشد نعیم نے بھی ووٹ کاسٹ کیا،صدر لاہور چیمبر کاشف انور ،سابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری سمیت دیگر نے جمخانہ میں ووٹ کاسٹ کئے،سابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ لاہور علی ہسام اصغر ،چیئرمین لاہور بزنسمین فرنٹ امجد چودھری نے ووٹ کاسٹ کیا , چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بھی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا،مجموعی طور پر 3025 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی