لاہور کے تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

Feb 04, 2023 | 20:58:PM

(24 نیوز)لاہور کے تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کو تبدیل کردیا گیا ،مجموعی طور پر 104 افسران کے تقررو تبادلے کئے گئے، افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 104 انچارج انویسٹی گیشن کے تقرروتبادلے کر دیئے ،سب انسپکٹر ممتاز احمد انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ، محمد مقصود انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ تعینات کردیاگیا،اسرار حسین انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد، غلام ضمیر انچارج انویسٹی گیشن شادباغ ،صفدر علی انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار، جاوید اقبال انچارج انویسٹی گیشن ٹبی سٹی تعینات کر دیاگیا۔
اس کے علاوہ عبدالغفور انچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی، اطہر محمود انچارج انویسٹی گیشن اکبری گیٹ ،مبارک احمد انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ، رضا شہزاد انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ ،محمد ریاض انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ، محمد عالم انچارج انویسٹی گیشن رنگ محل تعینات ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب اِن ایکشن، زرعی شعبے کی بہترین کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بوٹا انچارج انویسٹی گیشن یکی گیٹ، محمد سرور انچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا ،محمد رضوان انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ، محمد زمان انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ ،محمد ارحم انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاو¿نی، نثار احمد انچارج انویسٹی گیشن مناواں، مجاہد حسین انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی، یوسف علی انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور ،سب انسپکٹر محمد اشرف، مرتضیٰ اسلم ، ارشد علی اور عمران حیدر کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کلوز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار

مزیدخبریں