(24 نیوز )نگران حکومت پنجاب کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے تشکیل دیا گیا بنچ تحلیل ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس رسال حسن سید نے طبی بنیادوں پر تشکیل دیئے گئے بنچ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی جس کے باعث بنچ تحلیل ہو گیا ہے ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جسٹس شاہد کریم کو 5رکنی بنچ میں شامل کردیا گیا ہے ، جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پانچ رکنی بنچ کاحصہ ہیں۔