(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
خاتون نے ایف آئی آر کے متن میں کہاہے کہ پراپرٹی کا کام کرتی ہوں اور اپنے کولیگ کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھی ،دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور تلاشی لینا شروع کر دی ،دونوں ملزمان مدعیہ اور اس کے ساتھی کو جنگل کی طرف لے گئے ،جنگل میں ساتھی کو الگ کر دیا اور مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی کراچی پولیس کی درخواست مسترد
ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ شامل نہیں کی ،پولیس کاکہناہے کہ زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
لڑکی کا تعلق میاں چنوں سے ہے، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے،پولیس کاکہناہے کہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ خاتون کا پمزہسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ہے ،سیمپل فرانزک لیبارٹری ارسال کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کے ہمراہ تصاویر منظر عام پر آنے پر شاہین شاہ آفریدی بھڑک اٹھے