وہاڑی، گارڈ کی 18 سالہ بس ہوسٹس سے چلتی بس میں زیادتی

Feb 04, 2023 | 21:42:PM

(24 نیوز )وہاڑی میں  بس کے گارڈ نے 18 سالہ بس ہوسٹس کو اسلحہ کے زور پر چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دانیوال کی حدود میں نجی بس کمپنی کے گارڈ نے اسلحہ کے زور پر 18 سالہ بس ہوسٹس کو بس میں ہی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،بس گاڑی میلسی سے وہاڑی پہنچی تو سارے مسافر بس  سے اتر گئے ، ڈرائیور نے گاڑی کے دروازے بند کر دیئے اور  گاڑی کو بس سٹینڈ لے جاتے ہوئے گارڈ نے اسلحے کے زور پر  لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کی حالت غیر ہونے پر پھینک کر ڈرائیور اور گارڈ فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں منتقل کردیا گیاہے، جہاں اسکا میڈیکل کروایا جارہاہے ، رپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکار لڑکی کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جارہاہے جو نجی بس کمپنی میں ہوسٹس کی ملازمت کرتی ہے ، 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور اور گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بس کو بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔

مزیدخبریں