پنجاب کابینہ کا ایک اور قومی و تاریخی فیصلہ، محسن نقوی نے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،،پنجاب کابینہ کا ایک اور قومی و تاریخی فیصلہ کیا گیا،باب آزادی واہگہ بارڈرکی اپ گریڈیشن ،شاہی قلعہ کی طرز پر ری ڈیزائن کیا جائے گا،باب آزادی،پریڈ گراؤنڈ کی توسیع ،ری ڈیزائننگ کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی گئی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب آزادی کو شاہی قلعہ کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے گا،داخلی گیٹ شاہی قلعہ کے عالمگیری گیٹ کی طرز پر ڈیزائن ہوگا،باب آزادی پر پریڈ دکھانے کیلئے بڑی ایل سی ڈیز نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،پریڈ گراؤنڈکی توسیع کیساتھ بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی،پارکنگ ایریا کو مزید کشادہ کیا جائے گا،اپ گریڈیشن سےگراؤنڈ میں لوگوں کی بیٹھنے کی گنجائش 18ہزار ہو جائیگی،بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ باب آزادی پراجیکٹ کی اونچائی تقریباً 120فٹ ہوگی،پنجاب کابینہ نے لبرٹی چوک کی ری ماڈلنگ کی منظوری دیدی ہے۔
جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے قومی پرچم کیلئےبینک الفلاح سے معاہدے کی منظوری دی گئی،لاہور میٹروبس سروس کے کوریڈور کی تعمیر و توسیع کیلئے فنڈز ،بینک آف پنجاب کے نئے بورڈ کے ارکان کی نامزدگی،حکومت پنجاب کی سرکاری رہائش گاہیں الاٹ کرنےکی پالیسی2023ءکی منظوری دی گئی۔
بہاولپور سےلودھراں تک سپیڈ وبس سروس کےمعاہدے کی توسیع کی منظوری دی گئی،محکمہ جیل خانہ جات کو محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم / آٹا کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی قانون امور نجکاری کے14ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،کابینہ کمیٹی امن وامان کے8ویں،12ویں ،13ویں اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،آئی جی پنجاب ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈنے شرکت کی۔