(حسنین محی الدین) پاکستان سپر لیگ کے دیوانوں کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے ، پی ایس ایل سیزن 9 کی ٹکٹوں کی قیمت اور پری بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کا جنون سر چڑھنے کو تیار ہے ، ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا نام پیدا کرنے والی پاکستانی لیگ کا چرچا اس وقت ہر سو ہے ، ہر کوئی اس سے متعلق جاننا اور اسے دیکھنے کیلئے بے صبر ہو رہا ہے ، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے شائقین کرکٹ کیلئےٹکٹوں کی پری بکنگ کا آغاز کر دیا ہے ، پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹس 6 جنوری شام 5 بجے سے شائقین کرکٹ کو دستیاب ہوں گی ،کرکٹ شائقین اپنی ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں ۔
پی سی ایل کے آفیشل ٹویٹر پیچ پر پوسٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی قیمت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے،جن میں ایک کوالیفائر 2 الیمینٹر اور پھر فائنل ہے جو 18 مارچ کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 17 فروری کو لاہور میں کھلا جائیگا جس میں لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے ، پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے،ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا،پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے،پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کیلئے ہوں گے۔
قیمت
سامنے آنے والی ٹکٹوں کی لسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اس بار سب سے کم قیمت کی ٹکٹ 500 روپے کی ہو گی اور سب سے مہنگی وی وی آئی پی (vvip) ٹکٹ کی قیمت 15 ہزار مقرر کی گئی ہے ، ٹکٹوں کی درجہ بندی کی بات کی جائے تو وہ 5 مختلف کیٹگیریز بنائی گئی ہیں ، سب سے سستی جنرل ، پھر فرسٹ کلاس ، اس کے بعد پریمیم اور پھر وی آئی پی اور آخر پر وی وی آئی پی ۔
لیکن ایک بات واضح کر دیں کے وی وی آی پی ٹکٹس صرف پہلے 15 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے ، باقی کے میچز کی ٹکٹس بعد میں اور مختلف قیمت میں پیش کی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں :مسکن راوی کیلئے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں، عامر میر