پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ حیران کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سانحہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ورکرز ، کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری کے باوجود اس کی ڈیجیٹل ٹیم کافی بہترین انداز میں پرفارم کر رہی ، جس کو دیکھ کر ہر کسی کے ذہن ایک ہی سوال ابھرتا ہے کہ آخر پی ٹی آئی یہ سب کیسے کر رہی ہے ؟
نجی ویب سائیٹ کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو جبران الیاس نامی شخص ہیڈ کر رہا ہے اور وہ پاکستان میں نہیں بلکہ امریکا میں مقیم ہیں اور وہیں سے سوشل میڈیا حکمت عملی بناتے ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری ساری ٹیم رضار کار ہے ہم اس چیز کے پیسے نہیں لیتے شائد یہی وجہ ہے کہ ہم اتنا اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔
جبران بتاتے ہیں کہ یہ سب کراچی کے ملینیئم مال کے جلسے سے شروع ہوا جب پی ٹی آئی کا جلسہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے رکوا دیا گیا، اس وقت ہم نے سوچا کہ کیا ہم اسے آن لائن لے کر جا سکتے ہیں یا نہیں، ہم نے منصوبہ بنایا کہ ہم یہاں روپوش رہنماؤں سے خطاب کروائیں گے اور اپنے اوورسیز پاکستانیوں کو کہیں گے کہ وہ باہر نکلیں اور گانے وغیرہ لگا کہ جلسے کا ماحول بنائیں۔