عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ شاہد آفریدی کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے۔
انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلرز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں حاصل کرکے 300وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 8 سال بعد بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ سامنے آ گیا
#ImadWasim #DPWorldILT20 #AllInForCricket #Pakistan #T20 #Cricket
— Crickskills (@priyansh1604) February 3, 2024
3️⃣0️⃣0️⃣ T20 Wickets For Imad Wasim pic.twitter.com/QU8gUVrP5d
عماد وسیم سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں، اس میچ انہوں نے نہ صرف 2 وکٹیں حاصل کیں بلکہ 10رنز بھی بنائے، ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ان کی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔