نقل کرتے پکڑی جانیوالی مصری رکن پارلیمنٹ کا وکیل دستبردار
عرب ٹی وی سے گفتگومیں وکیل نے بغیر وجہ بتائے کیس کی پیروی سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
مصر میں لاء کے امتحان میں مبینہ طورپر نقل کرتے پکڑی جانے والی خاتون رُکن پارلیمنٹ نشویٰ رائف کے وکیل نے ان کے کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔
خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے اور خاتون پروفیسرکو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے بعد پارلیمنٹ نے انہیں حاصل آئینی تحفظ ختم کردیا تھا اور ان کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا کے عراق اور شام پر حملے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی
خاتون رکن پارلیمنٹ کے وکیل اور ماہر قانون گو ڈاکٹر ڈاکٹر ہشام البدری نے بتایا کہ وہ اس کیس سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس ہائی پروفائل کیس کی پیروی ترک کرنے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔
واقعے کی تحقیقات کے دوران یونیورسٹی کی پروفیسر جسے خاتون پارلیمینٹرین نے زدو کوب کیا تھا نے بتایا کہ وہ اس وقت یہ دیکھ کرحیران رہ گئی تھیں کہ خاتون کے حجاب کے نیچے کان میں ایک وائرلیس ہیڈ سیٹ تھا۔ یہ اس کے کپڑوں میں موجود ایک ڈیوائس سے جڑا ہوا تھا۔