الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا 

Feb 04, 2024 | 21:36:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا اورقومی ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام مراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاجائے،نجکاری کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں و دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان خود کو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گا حیران کن وجہ سامنے آ گئی

مزیدخبریں