وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا،صوبائی وزراعامر میر، جاوید اکرم اور مشیر وزیر اعلیٰ وہاب ریاض بھی ہمراہ تھے،چیف سیکرٹری زاہد اختر مان،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنر ،آرپی او ڈاکٹر عابد ، سی پی او محمد علی ضیادیگر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،محسن نقوی نے تھانہ منصور آباد اور تھانہ گڑھ کی اپ گریڈیشن کا بھی آن لائن افتتاح کردیا،سی پی او محمد علی ضیانے سیف سٹی پراجیکٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی پراجیکٹ کی بلڈنگ کا جائزہ بھی لیا،آٹھ سال سے زیر التوافیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 8 سال بعد بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ سامنے آ گیا