شمسی توانائی میں انقلاب:دیواروں اورگاڑیوں پرلگنے والے سستے سولر پینل آگئے
پروسکائٹ دھاتوں سے بنے یہ سولر پینلزدھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنسی رکھتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے بنے دیواروں اورگاڑیوں پر لگنے والے سستے سولر پینلز تیارکرلیے جودھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنسی رکھتے ہیں ۔
کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی ایفیشنسی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتی ہے، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی طور پر یہ پروسکائٹ سولر پینلزبنائے گی۔
یہ سولرپینلز سلیکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے ہیں، یہ کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں،لچک کے باعث انہیں دیوار،گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے ۔
جاپانی حکومت اگلے پانچ برسوں میں یہ پینلز سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ، میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر 20 ہزار میگا واٹ بجلی بنانا چاہتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یوٹرن! میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف مؤخر، چین سے بھی بات چیت کا عندیہ
چین جلد پروسکائٹ سولر پینلز بنانے میں عالمی لیڈر بن جائیگا کیونکہ ان کا میٹریل ، ٹن اور لیڈ وہیں زیادہ ملتا ہے ،چینی کمپنیاں بھی سلیکون اور پروسکائٹ مادوں کے اشتراک سے 39 فیصد ایفیشنسی والے سولر پینلز بنانے لگی ہیں،یہ پینل شمسی توانائی میں انقلاب لے آئیں گے ۔