ٹرمپ نے بھارت کو بھی نہ چھوڑا، امریکی حکومت کا انڈین شہریوں کیخلاف بڑا ایکشن

Feb 04, 2025 | 11:09:AM
ٹرمپ نے بھارت کو بھی نہ چھوڑا، امریکی حکومت کا انڈین شہریوں کیخلاف بڑا ایکشن
کیپشن: بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے امریکہ داخل ہونے والے سیکڑوں بھارتیوں کو بے دخل کر دیا گیاہے،انڈین میڈیا کے مطابق 205 بھارتیوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان تمام افراد کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرایلون مسک کو آئینہ دکھا دیا
امریکہ کے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے تمام مرحلے میں بھارت بھی شامل رہا، 205 بھارتیوں کو لے کر امریکی فوجی طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے آج روانہ ہوا ہے،یہ ممکنہ طور پر ایسی کئی پروازوں میں سے پہلی پرواز ہے جو امریکہ میں غیر قانونی ہندوستانی تارکینِ وطن کو واپس لے جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کی پالیسی کے مطابق ان بھارتیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے،یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا۔