پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

Feb 04, 2025 | 11:25:AM
پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

محکمہ ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت گر گئی

محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔