دہشتگردی کے پیچھے بھارت، ثبوت بھی افغان طالبان کو دئیے :خواجہ آصف

Feb 04, 2025 | 12:19:PM

( 24 نیوز ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔

 نجی  ٹی وی کے  پروگرام میں  گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:خیبر میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، مہم روک دی گئی

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔

مزیدخبریں