کراچی میں سردی کا اختتام،فضائی معیار بدستور خراب
اے کیو آئی کے مطابق دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں دسویں اورپاکستان میں ساتویں نمبر پرآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ،قادرشاہ)کراچی میں دن کے اوقات میں گرم موسم نے سردی کے اختتام کااشارہ دے دیا۔
کراچی میں دن گرم اوررات خنک ہے جس سے سردی کا اختتام قریب دکھائی دے رہاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ رات میں خنکی رہے گی،آج بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک اسی طرح کا موسم رہے گا،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود،موسم سرد اور مرطوب ہے،موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
دوسری طرف شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے،اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر موجودہے ،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم: عازمین سے واجبات وصولی کی تیسری قسط کا شیڈول
قلات شہر اور گردونواح میں سائیبیریئن ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے چلا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،برفانی ہوائیں چلنے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔