نیپرا کی جانب سے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھاری جرمانے عائد

Feb 04, 2025 | 14:43:PM
نیپرا کی جانب سے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو کرنٹ حادثات سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایک، ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

نیپرا کے مطابق تینوں ڈسکوز اپنے علاقوں میں 100 فیصد پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث ان پر سخت کارروائی کی گئی۔ اتھارٹی نے تینوں کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک سال کے اندر تمام پی سی سی پولز کی ارتھنگ مکمل کریں، جبکہ باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے واضح کیا کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز نوٹسز کے جوابات میں تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہیں، جس کے بعد جرمانے کا فیصلہ سنایا گیا۔ تینوں کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کیلئے قرضہ ملےگا

نیپرا نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تینوں کمپنیاں حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، تاکہ عوام کو کرنٹ حادثات سے بچایا جا سکے۔