(24 نیوز)بھارت میں گائے چوری کے بڑھتے واقعات سے تنگ حکام نے واردات کی روک تھام کیلئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لینے پر غور شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں گائے چوری سے حکومت کافی پریشان ہے جس کے لیے حکام نے گائے چوروں کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے چوری کے بڑھتے واقعات کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ ریاستی وزیر منکالا سبا ویدیا نے چور کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا پروموجاری
مقامی وزیر نےکہا اگر اس طرح کے واقعات ضلع میں دوبارہ ہوئے تو وہ گائے چوری کرنے والے ملزمان کو بیچ سڑک پر گولی مارنے کا حکم جاری کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز گائے کا دودھ پیتے ہیں، یہ ایک ایسا جانور ہے جسے ہم پیار اور محبت سے دیکھتے ہیں، پولیس سے کہ دیا ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، ان کے خلاف کارروائی کریں۔