سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد

کسی قسم کی کوتاہی پر سخت کارروائی ہو گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کردیئے

Feb 04, 2025 | 16:24:PM
سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنیدریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہو گی،سگریٹ، ویپس، تمباکو،نکوٹین پاؤچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کارروائی کی جائے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے،احکامات کیخلاف ورزی پر  ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کیجائے گی۔