پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب،عمرہ زائرین پریشان

عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی،محکمہ صحت کے پاس سٹاک میسر نہیں

Feb 04, 2025 | 17:01:PM

(زاہدچودھری) پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین کیلئے ویکسین کا حصول ناممکن ہوگیا ۔

عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی ہے لیکن اس ویکسین کاحصول ناممکن ہوگیا،محکمہ صحت کے پاس گردن توڑ بخار کا سٹاک میسر نہیں ہے۔

گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے اورعمرہ زائرین گردن توڑ بخار کی ویکسین کیلئے دربدرہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی چائے یا کافی پینے کی صحیح عمر کیا ہے؟

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

مزیدخبریں