بھارتی ٹیم کو ابتک کا بڑاجھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی باہر ہو گیا

Feb 04, 2025 | 18:52:PM

 (ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے جارہی ہے اور اس کیلئے جسپریب بمراہ کو باہر کرتے ہوئے ورون چکرورتی کو شامل کر لیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون چکرورتی نے ناگپور میں بھارتی ون ڈے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے  اور   بی سی سی آئی نے  بھی ورون چکرورتی کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ورون چکرورتی نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں ، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان3 میچوں کی ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو گی۔
بھارتی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ییشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایر ،  کے ایل راہول  رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی  شامل ہیں ۔

 بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں مزید طبی معائنے اور بحالی کے لیے این سی اے بھیجا گیا ہے،بھارتی بورڈ کے مطابق، بمراہ کو 5ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،ابتدائی طور پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز سے باہر ہونے والے بمراہ کے بارے میں امید تھی کہ وہ آخری میچ میں فٹنس بحال کر کے میدان میں اتریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں : کوہلی کے پاس سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع  

مزیدخبریں